Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آئی ایس پی آر :جوائنٹ اینٹی ٹیررسٹ مشقیں پبی میں شروع

جوائنٹ اینٹی ٹیررسٹ مشقیں نیشنل کاونٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں...
شائع 23 ستمبر 2021 07:38pm
ٖFile Photo
ٖFile Photo

جوائنٹ اینٹی ٹیررسٹ مشقیں نیشنل کاونٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں شروع ہوگئیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق یہ مشقیں شنگھائی تعاون تنظیم ریجنل اینٹی ٹیررزم سٹرکچر کے تحت ہورہی ہیں۔

مشقوں کےدوران انسداددہشتگردی کےحوالےسےمختلف ڈرلزاورآپریشن کیےجائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اینٹی ٹیررسٹ مشقیں نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرپبی میں شروع ہوگئیں۔

مشقیں شنگھائی تعاون تنظیم ریجنل اینٹی ٹیررزم اسٹرکچرکےتحت جاری ہیں۔

پیپلزلبریشن آرمی چین اورپاک آرمی کےجوان مشقوں میں شریک ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انسداددہشتگردی کےحوالےسےآپریشن کیےجائیں گے،آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں علاقےکامحاصرہ،سرچ ،کلیئرنس اورکلوزکوارٹربیٹل شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں سےانسداددہشتگردی کےآپریشن میں ربط مضبوط ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کاپہلامرحلہ 26سے31جولائی تک منعقدکیاگیاتھا، اگلےمرحلےمیں مشقیں2ہفتےتک پاکستان میں جاری رہیں گی۔

افتتاحی تقریب میں میجرجنرل جاویددوست چانڈیومہمان خصوصی تھے۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹیگریٹڈ ایئرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح کردیا، آرمی چیف کہتے ہیں کہ جنگ کے چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے مربوط تعاون ضروری ہے، آرمی ایئر ڈیفنس ملکی سرحدوں پر دشمن کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیارہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح کردیا۔

کمانڈر آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے سینٹرسے متعلق بریفنگ دی،اور آرمی چیف کو ایئرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سینٹر کے امورکارسے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں سپہ سالارکوبتایا گیا کہ پاکستان آرمی ایئرڈیفنس جدید ترین ویپن سسٹم سے لیس ہے، یہ سینٹر ایئر ڈیفنس اعلی قیادت اورکمانڈ کی سطح سے نیچے تک مختلف امور کو مربوط بنائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ سینٹر میں سمولیٹر کمپلیکس کی جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں،

اس موقعے پر آرمی چیف نے ایئر ڈیفنس کی کارکردگی اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں آرمی ایئر ڈیفنس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، آرمی ایئرڈیفنس ملکی سرحدوں پر دشمن کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

آرمی چیف نے ایئر ڈیفنس کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے میدان کے چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے مربوط تعاون ضروری ہے،

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div