'ن لیگ کابیانیہ ایک اور لیڈر صرف نوازشریف ہیں'
لیگی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ میں کوئی تقسیم نہیں،ہم ایک ساتھ ہیں، ن لیگ کابیانیہ ایک اور لیڈر صرف نوازشریف ہیں۔
آج نیوز کے پوگرام روبرو میں بات چیت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےلوگ ن لیگ سےرابطےمیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیاب ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کامیاب ہونےوالی پارٹی میں ہی آتےہیں۔
اس موقعے پر پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی مہنگائی کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹومہنگائی کےحوالےسےعوام کومتحرک کررہےہیں۔ تاہم حکمران کوئی بات سننےاورسمجھنےکوتیارنہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران اب میڈیا کےخلاف بھی بل لارہے ہیں جبکہ آج عمران خان کی آمدپرمیڈیاکودعوت نہیں دی گئی۔
فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا کہ کورونااسپرے کےنام پرتعلیمی ادارےمیں چھٹی دی گئی تھی، کیاعمران خان کورونااسپرےکرنے کیلئےآئےتھے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ حضرت عمرکی مثال دینےوالےتوشہ خانہ کےحساب سےبھاگ رہےہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔