'نوجوان طبقہ ملک کامستقبل ہے'

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پروگرام سےخطاب...
شائع 24 ستمبر 2021 06:33pm

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پروگرام سےخطاب کرناباعث فخرہے، نوجوان کبھی بھی خود کوکمترنہ سمجھیں،نوجوان طبقہ ملک کامستقبل ہے ۔

ڈیجیٹل میڈیا پروگرام کی تقریب سے اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نےہمیشہ بہترین کرکٹربننےکاخواب دیکھاتھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سوچ اورخواب بڑےہوں توآدمی کامیاب ہوتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نوجوان ہمیشہ بڑے اہداف کےحصول کیلئےکوشاں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارمانےبغیرجہدمسلسل کرنےوالےہی بڑےانسان بنتےہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوجوان طبقہ ملک کامستقبل ہیں،بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیاپیسےوالوں کونہیں،دوسروں کیلئےجدوجہدکرنےوالوں کویادرکھتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی ذات سےبلندہوکرملک وقوم کیلئےکام کرناہے۔