'30ستمبرکےبعدمکمل ویکسی نیشن نہ کروانےوالوں پرپابندیاں عائد کی جائیں گی'

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا ہے کہ معمولات زندگی ...
شائع 24 ستمبر 2021 07:22pm

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا ہے کہ معمولات زندگی بحال کرنےکیلئے ویکسی نیشن لازمی ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے ویکسی نیشن سےمتعلق پیغام جاری کیا ہے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنا کٹھن اور مشکل چیلنج ہے، معمولات زندگی بحال کرنےکیلئے ویکسی نیشن لازمی ہے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ 28دن بعد ویکسی نیشن کی دوسری ڈوزبلاتاخیرلگوائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 30ستمبرکےبعدمکمل ویکسی نیشن نہ کروانےوالوں پرپابندیاں عائد کی جائیں گی جبکہ ویکسی نیشن حاملہ خواتین کیلئے بھی محفوظ ہے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے مزید کہا کہ ملک بھرمیں قائم تمام مراکزمیں ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے، ویکسین لگواکرخود اوراپنےاہلخانہ کو محفوظ بنائیں۔

ادھر پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید 50 اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 27,482 ہوگئی جبکہ کورونا کے 2,233 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1,234,828 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2,233 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 34 ہزار 828 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 858 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 26 ہزار 639 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 72 ہزار 498، اسلام آباد میں ایک لاکھ 04 ہزار 764، بلوچستان میں 32 ہزار 828، گلگت بلتستان میں 10ہزار 286 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 955 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 50 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 482 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے پنجاب میں زیادہ میں 24 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں 17، سندھ میں 06، اسلام آباد میں 2 اور گلگت بلتستان میں ایک مریض کاانتقال ہوا۔