وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ہے،انکے...
شائع 24 ستمبر 2021 07:32pm

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ہے،انکے ہمراہ وفاقی وزراء، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی بھی تھے۔

آمد پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نےاستقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کادورہ کیا ہے ۔ دورے میں وفاقی وزراء،بلوچستان اورخیبرپختونخواکےوزرائےاعلی بھی ہمراہ تھے۔

آرمی چیف،نیول چیف اورایئرچیف بھی وزیراعظم عمران خان کےہمراہ تھے۔

آمد پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نےاستقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کو ملکی سلامتی،افغان صورتحال کےتناظرمیں خطےکودرپیش چیلنجزپربریفنگ دی گئی۔

دورے میں وزیراعظم نےآئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔

اس سے قبل ڈیجیٹل میڈیا پروگرام کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا ہے۔

خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نےہمیشہ بہترین کرکٹربننےکاخواب دیکھاتھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سوچ اورخواب بڑےہوں توآدمی کامیاب ہوتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نوجوان ہمیشہ بڑے اہداف کےحصول کیلئےکوشاں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارمانےبغیرجہدمسلسل کرنےوالےہی بڑےانسان بنتےہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوجوان طبقہ ملک کامستقبل ہیں،بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیاپیسےوالوں کونہیں،دوسروں کیلئےجدوجہدکرنےوالوں کویادرکھتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی ذات سےبلندہوکرملک وقوم کیلئےکام کرناہے۔

میڈیا سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ انکی حکومت میں سب سے زیادہ آزادی میڈیا کو ملی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اگر آزادی نہ ملی ہوتی تو گزشتہ تین سالوں میں ان پر اتنی تنقید نہیں ہوتی۔