'پی پی وزراء صرف لوٹ مار میں مصروف ہیں'

پی ٹی آئی رہنماخرم شیر زمان نےکہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزراء صرف...
شائع 24 ستمبر 2021 10:26pm

پی ٹی آئی رہنماخرم شیر زمان نےکہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزراء صرف لوٹ مار میں مصروف ہیں،

پی ٹی آئی رکن اسمبلی خرم شیر زمان سندھ اسمبلی میڈیا کارنر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اللہ کی رحمت ہے, لیکن سندھ میں زحمت بن جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صوبے میں نالائق لوگوں کی حکومت ہے ،چئیرمین کہتے تھے زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے، لیکن کراچی میں کل تھوڑا بارش آیا لیکن زیادہ پانی آگیا ۔ کل شاہراہ فیصل ڈوبا ہوا تھا ، ضلع وسطی ڈوبا ہوا تھا۔شہر کے ہر کونے میں لوگ پریشان تھے۔

انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حیرا کن طور پر وزیر اعلی اور وزیر بلدیات غائب تھے،ایڈمنسٹریٹر ان علاقوں میں گھوم رہے تھے جہاں زیادہ پانی نہیں تھا، مرتضی وہاب سے سوال ہے شاہراہ فیصل پر کون سی گرین لائن تھی۔

خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے پانچ ادوار میں دیکھا ہے کے یہ جماعت عوام کی خدمت نہیں کرنا چاہتی ،اگر بہتری آ رہی ہے تو وہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے آ رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے لئے خوشخبری ہے کے سی آر جلد کراچی کی سڑکوں پر کے سی آر نظر آئے گی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنے وعدے پورے کر رہے ہیں،کے فور بھی بننا شروع ہوگیا ہے،سڑکیں بنا رہے ہیں گراونڈ بنا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء صرف لوٹ مار میں مصروف ہیں، آج کا ڈیٹا نکالیں تو 2021 میں ہزاروں وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ یونیورسٹی آف کرپشن میں تبدیل ہو چکا ہے، دنیا میں دو نمبر لوگوں کی ورلڈ الیون بنائی جائے تو 11,11 لوگ پیپلز پارٹی کے ہوں گے ۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھ اکہ وزیر اعظم کو بتایا کے سندھ میں صرف لوٹ مار ترقی کر رہی ہے، سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی وجہہ سے لوگ پریشان ہیں۔یہاں کے لوگ بھی صحت کارڈ چاہتے ہیں ،سندھ میں تعلیمی نظام تباہ ہوگیا ہےاور یہ فرماتے ہیں ایک نصاب قبول نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو سندھ میں بد امنی کا بھی بتایا ،وزیر اعظم سندھ کے لئیے فکر مند ہیں،انکو فکر ہے سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کی وجہ سے مشکلات میں ہیں۔ تاہم وزیر اعظم نے کہا گھبرانا نہیں ہے ،اگلی مرتبہ سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کو کورونا کا ٹیکہ لگانے کا کہا تھا، پیسوں کا ٹیکہ لگانے کا نہیں کہا تھا،چیف جسٹس اس معاملے کا بھی نوٹس لیں، کراچی میں دہرا معیار چل رہا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ایس بی سی اے میں اجازت کا سلسلہ چل رہا ہے ،بحریہ میں کوئی اور نظام جبکہ کہیں اور کچھ اور نظام ۔