'وزیراعظم ہرفورم پرجاکرپاکستان کوبدنام کرتےہیں'

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کوعالمی سطح...
شائع 24 ستمبر 2021 11:55pm

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کوعالمی سطح پردباؤکاسامنا ہے،

آج نیوزکے پروگرام روبرو میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کویواین جنرل اسمبلی میں جاناچاہئےتھا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ اجلاس میں جائےبغیرویڈیولنک سےخطاب بےاثرہوگا۔لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ عمران خان نےزندگی میں چندہ اورخیرات ہی مانگی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوروناسےدنیابھرکی معیشت متاثر ہوئی ہے،تاہم ہماراہرفورم پرکشکول لےکرکھڑاہونامناسب نہیں۔

لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم ہرفورم پرجاکرپاکستان کوبدنام کرتےہیں، وزیراعظم خود کہتےہیں کہ بہت منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کےبیانات سےفیٹف کی شرائط مزیدسخت ہونگی، وزیراعظم کےپیسےواپس لانےوالےدعوؤں کاکیاہوا؟ مشاورت کاعمل سیاست سےبالاتررکھناچاہئے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لیڈرآف اپوزیشن کسی شخصیت کانام نہیں،عہدےکانام ہے،اپوزیشن لیڈر پوری اپوزیشن کی نمائندگی کرتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی مشاورت کی صلاحیت نہیں رکھتی، حکومت عوامی مسائل کےحل میں سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ڈگریاں لےکرگھوم رہےہیں نوکری نہیں ملتی، کسی پڑوسی ملک سےہمارےاچھےتعلقات نہیں، حکومت معاشی اورسفارتی سطح پربھی ناکام ہے، چین داسوواقعہ کےملزمان کیخلاف کارروائی چاہتاہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 3سال میں سی پیک کاکوئی نیامنصوبہ شروع نہیں ہوا، وزراء نےسی پیک منصوبوں سےمتعلق الزامات لگائے، پہلےسی پیک کوبدنام کیااب کہتےہیں کامیاب کرینگے۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کاکہنا تھا کہ اپوزیشن اپنےدورمیں کشمیرکانام بھی نہیں لیتی تھی،عمران خان نےپہلی بارعالمی فورم پرکشمیرکامسئلہ اٹھایا، افغانستان پرعمران خان کامؤقف پہلےدن سےہی واضح ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج دنیا عمران خان کےمؤقف کی تائیدکررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈکی ٹیم کےجانےسےانٹرنیشنل کرکٹ ختم نہیں ہوگئی، ٹیم کےجانےسےکھلاڑیوں میں نیاجذبہ پیداہوا۔

نئے نیب چیئرمین کے چناو سے متعلق فیصل جاوید نے کہا کہ چیئرمین نیب کیلئےغیرجانبدار امیدوارچاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئےچیئرمین نیب سےمتعلق حتمی فیصلہ جلدہوجائےگا، چیئرمین نیب کیلئےمکمل مشاورت کی جائےگی۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ای وی ایم ایک عام کیلکیولیٹرکےطرح ہے، اپوزیشن ہرمعاملےمیں اپنےمطالبات پیش کردیتی ہے، اپوزیشن ای وی ایم کاجائزہ لیں اورخرابی بتائے۔