Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اداکارہ نادیہ خان کو لوٹ لیا گیا

معروف پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان بھی...
شائع 28 ستمبر 2021 11:18pm

معروف پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان بھی سائبر کرائم کا شکار ہوگئیں ۔

نادیہ خان کا یوٹیوب چینل' آوٹ اسٹائل' ستمبر میں ہیک ہوگیا تھا جس کے بعد نادیہ خان نے حماد سمیع نامی آئی ٹی ماہر کی خدمات اپنا یوٹیوب چینل دوبارہ حاصل کرنے کیلئے لی تھیں ۔

تاہم ملزم نے نادیہ خان کے یوٹیوب چینل میں پبلشر آئی ڈی اور بینک کی معلومات تبدیل کردیں ۔ بعدازاں نادیہ خان کی کمائی اس آئی ٹی ایکسپرٹ کو جانے لگی۔

نادیہ خان کو جب اس حوالے سے معلوم ہوا تو انہوں نے اس حوالے سے شکایت ایف آئی اے میں درج کرائی ۔

ملزم کو نادیہ خان کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے انہوں نے ایک پوسٹ بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارا قانونی نظام اس کیس کو مثال بنانیکی کوشش کریگا تاکہ آئندہ کسی نوجوان مستقبل میں اس نوعیت کا فراڈ کرنیکی ہمت نہ ہو اور وہ اپنی فیملی کیلئے شرمندگی کا باعث نہ بن سکے۔

Source: Reviewit.pk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div