Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

روس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ریکارڈ یومیہ اموات

روس میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 857 اموات واقع ہو...
شائع 29 ستمبر 2021 07:55pm

روس میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 857 اموات واقع ہو چکی ہیں جو وباء کے آغاز سے لے کر اب تک کی ریکارڈ یومیہ تعداد ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کورونا وائرس انفیکشن کنٹرول اور حفاظتی مرکز کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 857 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

تازہ نقصان کے ساتھ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 388 ہو گئی ہے۔

حالیہ ایک دن میں کووِڈ-19 کیسز کی تعداد 22 ہزار 430 رہی جس سے مریضوں کی کُل تعداد 74 لاکھ 87 ہزار 138 ہوگئی ہے۔

دارالحکومت میں کورونا وائرس حفاظتی تدابیر نرم کردی گئی ہیں لیکن ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی برقرار ہے۔

صدراتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ملک بھر میں کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ملک میں اموات کی تعداد میں اضافہ تکلیف دہ ہے اور یقیناً یہ چیز احتیاط کی ضرورت و اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں صورتحال کے پیش نظر فیصلے کئے گئے ہیں اور ہم، ملک بھر میں کووِڈ۔ 19 کے خلاف حفاظتی تدابیر کے اطلاق کا پروگرام رکھتے ہیں۔

death toll

COVID19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div