نوبیاہتا منال خان کا تشدد کا الزام
معروف اداکارہ منال خان حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اور اپنی اداکار احسن محسن اکرام سے شادی کے بعد اب وہ ہنی مون پر مالدیومیں ہیں ۔ تاہم اب منال خان نے اپنے شوہر احسن خان پر تشدد کا الزام لگایا ہے ۔
منال خان نے اپنے پروفائل پر انسٹاگرام پوسٹ کی ہے ، جس کی تصویر میں احسن محسن بغیر شرٹ پہنے لیٹ کر آرام فرمارہے ہیں جبکہ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ احسن خان یہ سوچ رہے ہیں کہ کتنے زیادہ واٹر ایڈونچر کے ذریعے سے مجھے ٹارچر کیا جاسکے۔
اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی- دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی۔ گیارہ ستمبر کو معروف پاکستانی اداکارہ منال خان احسن محسن اکرام کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ دونوں کی بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔
ذیل میں منال خان کی چند تصاویر دوبارہ ملاحظہ فرمائیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔