Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

'پنڈورا لیکس کی تفصیلات آتی ہیں تواس سےعمران خان کےموقف کومزید تقویت ملے گی'

وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کہتےہیں آئی سی آئی جےکی ایک...
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2021 08:52pm

وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کہتےہیں آئی سی آئی جےکی ایک اورتحقیق میں غریب ممالک کاپیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سےوزیراعظم عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی۔امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پاناما تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‏پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا۔اب کہا جارہا ہے کہ آئی سی آئی جے کی ایک اور تحقیق سامنے آرہی ہے۔عمران خان نے امیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے۔

ان کاکہنا تھاپاناماکی طرح پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی۔امید ہے کہ یہ تحقیقات کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی۔

fawad chaudhry

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div