Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ہرنائی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں، پاک فوج کے دستے پہنچ گئے

کوئٹہ : ہرنائی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے...
شائع 07 اکتوبر 2021 10:52am

کوئٹہ : ہرنائی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج کے دستے پہنچ گئے، متاثرہ علاقوں میں ضروری خوراک اور شیلٹر کا سامان پہنچا دیا گیا جبکہ آرمی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف طبی امداد میں مصروف ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق صبح 3 بجکر 1 منٹ پربلوچستان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی تھا۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں، متاثرین کو ہیلی کاپٹر سے کوئٹہ اورہرنائی منتقل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ضروری خوراک اورامدادی سامان پہنچا دیا گیا ،متاثرین زلزلہ میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ضروری ادویات لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچے، جہاں وہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں، اب تک 9 شدید زخمیوں کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ بھی ہرنائی میں موجود ہیں، جہاں وہ زلزلے کے نقصانات اور امدادی کاموں کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔

راولپنڈی سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو متاثرہ علاقے میں بھیجا جا رہا ہے، یہ ٹیم ریسکیو کے کاموں کی رفتار کو تیز بنائے گی۔

ISPR

بلوچستان

Pak army

Harnai

earthquake

quetta

releif operation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div