Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ای سی سی اجلاس ،ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر فیصلہ جلد متوقع

وزارت خوراک کی جانب سے تین ماہ کیلئے ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر...
شائع 07 اکتوبر 2021 08:36pm
کاروبار

وزارت خوراک کی جانب سے تین ماہ کیلئے ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی کی سمری مؤخر کے حوالے سے فیصلہ چوبیس گھنٹے میں کیا جائے گا ۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا ہے،

اجلاس میں ٹماٹر اور پیازکی برآمد پر پابندی کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید مشاورت کی ہدایت کر دی دونوں مصنوعات کی تین ماہ کیلئے برآمد پر پابندی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ٹماٹر پیاز کے حوالے سے فیصلہ 24 گھنٹوں میں کر لیا جائے گا۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ریمیٹنس لائیلٹی پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔ نینشل ریمٹینس لائلٹی پروگرام کیلئے 13 روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ ایجنڈے میں شامل یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے گندم کی فراہمی جاری رکھنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو دو لاکھ اسی ہزار ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے وزارت خوراک کی سمری پر کپاس کی قیمتوں کی تعین کیلئے حکومت فی الحال کوئی مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کاشتکار کو حکومت کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول ہو رہی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل آزاد جموں و کشمیر کیلئے گندم کی فراہمی جاری رکھنے کی بھی منظوری دے دی ہے جبکہ وزارت صحت کی سمری مقامی سطح پر بننے والی کورونا کی تشخیص کی مشینوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ دینے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div