Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نئے ٹرمینل تعمیر کرنے کی رپورٹ منظور

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی...
شائع 08 اکتوبر 2021 09:28pm
کاروبار

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

کمیٹی نے نئے ٹرمینل تعمیر کرنے کیلئے قائم بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ منظورکرلی ۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ،وزیر خزانہ، وزیرتوانائی ،وزیربحری امور، مشیرتجارت اوردیگرحکام شریک ہوئے ۔

کمیٹی نے نئے ٹرمینل تعمیرکرنے کیلئے قائم بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ منظورکی ۔اجلاس میں نئے ایل این جی ٹرمینل بنانے کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

اعلامیے کے مطابق پیپکوکی تشکیل نوکی سمری بھی منظورکرلی گئی، تشکیل نو پلان پر 31 دسمبر 2021 ء سے عملدرآمد ہوگا۔ پیپکواب پاورپلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے طورپر کام کریگی ۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسانی وسائل سے متعلق امورمتعلقہ کمپنیوں کوتفویض کردئیے جائیں گے ۔

اجلاس میں میرٹ کے خلاف ایل این جی پلانٹس کے آپریشن پر بھی غورکیا گیا ۔اور طے پایا کہ اس معاملہ پر وزیرتوانائی اوگرا اور نیپرا سے ملاقاتیں کرینگے۔ اس معاملے کا حل تجویز کر کے کابینہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس میں اگست 2021 ء کی سرکلر ڈیٹ رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔ گزشتہ بارہ ماہ کے عرصے میں سرکلر ڈیٹ 57 ارب روپے بڑھا ۔ سابق حکومت نے ایک سال میں 450 ارب روپے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ کیا۔ کابینہ کمیٹی نے سرکلر ڈیٹ تیزی سے کم کرنے کو سراہا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div