Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

مظفرآباد:آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کی2نشستوں پرضمنی انتخاب...
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2021 11:04am

مظفرآباد:آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کی2نشستوں پرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، حلقہ ایل اے 3 اورایل اے 12 میں ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، 3بڑی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے درمیان کڑامقابلہ متوقع ہے۔

آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کی 2نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے میدان سج گیا،حلقہ ایل اے 3 میرپور اور ایل اے 12 کوٹلی میں پولنگ کا عمل جاری ہے، دونوں حلقوں میں پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔

ایل اے3 میرپور میں 13امیدوارمیدان میں ہیں ،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے یاسرسلطان اور مسلم لیگ (ن)کے محمد سعید میں کانٹے دارمقابلہ متوقع ہے ۔

اس حلقےمیں میں 85ہزار917 ووٹرزرجسٹرڈہیں جوحق رائے دہی استعمال کریں گے،حلقےمیں پولنگ 147 پولنگ اسٹیشنزقائم ہیں ، حلقےکے ٹوٹل پولنگ اسٹیشن 147 ہیں جن میں 37 نارمل ،50 احساس اور 60 کو انتہائی احساس قراردیا گیا ہے۔

ایل اے 3 کی نشست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

آر او کے مطابق ایل اے 12کوٹلی میں 3امیدوارمدمقابل ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کےعامر یاسین اورتحریک انصاف کے چوہدری فریدکے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار428 ہے، جن میں مرد ووٹرزکی تعداد کی تعداد 57 ہزار 838 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 48 ہزار 590 ہے۔

حلقے بھر میں پولنگ کیلئے197 پولنگ اسٹیشنز قائم کے8 گئے ہیں جن میں 101 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 60 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

ضمنی انتخاب کےدوران امن و امان اورشفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے2 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔

حلقے میں انتخابات پیپلز پارٹی کے صدر اورسابق اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین کے نشست خالی کرنے کے بعد ہو رہے ہیں،25 جولائی کے عام انتخابات میں اسی حلقے میں فائرنگ اور کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 کارکنان جاں بحق بھی ہوئے تھے۔

PPP

by election

Polling

azad kashmir assembly

Muzafarabad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div