Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء پرویز ملک کو سپرد خاک کردیا گیا

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء پرویز ملک کو لاہور کے میانی...
شائع 12 اکتوبر 2021 11:30am

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء پرویز ملک کو لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی نمازِ جنازہ میں اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنماء پرویز ملک کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گی۔

گورنمنٹ کالج گلبرگ کے احاطہ میں میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر لایاگیا، نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر محمد بھٹی اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج عمر عطاء بندیال شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ سابق گورنر لطیف کھوسہ،خواجہ آصف اور راناثنااللہ، سمیت وکلاء سول سوسائٹی کی اہم شخصیات اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، نمازجنازہ مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم نے پڑھائی

واضح رہے کہ پرویز ملک گزشتہ روزحرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے تھے، پرویز ملک کو ان کے والدین کے پہلو میں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔

lahore

death

National Assembly

MNA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div