Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سندھ حکومت سے گندم جاری کرنیکی درخواست

گورنر عمران اسماعیل نے سندھ حکومت سے فوری گندم جاری کرنے کی...
شائع 13 اکتوبر 2021 10:33pm

گورنر عمران اسماعیل نے سندھ حکومت سے فوری گندم جاری کرنے کی درخواست کردی۔

انہوں نے وفاق سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت پر فوری گندم جاری کرنے کیلئے دباو ڈالا جائے تاکہ صوبے میں آٹے کی قیمت میں کمی آسکے۔

گورنر ہاوس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا ملک میں مہنگائی کے چرچے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قانون پانے میں ناکام ہوچکی ہے لیکن مہنگائی کا آفریت ساری دنیا میں نازل ہو اہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد دنیا بدل گئی ہے، عمران خان غریب کو سہولت پہنچانا چاہتے ہیں، جس کے لیے لنگر خانوں کا قیام اور عارضی قیام گاہ دی، احساس پروگرام کے تحت مستحق غریب خاندان تک پہنچنے کی کوشش کی مگر لنگر خانوں پر تنقید ہوئی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پنجاب میں آٹا 55 روپے کلو ہے ،سندھ میں 74 روپے کلو فروخت ہورہا ہے کیونکہ حکومت سندھ گندم جاری نہیں کررہی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت گندم جاری کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گندم ہوتے ہوئے عوام کو محروم رکھ رہی ہے، وفاق سے درخواست کرتا ہوں کہ سندھ میں گندم ریلیز کرنے کا پورا دباو ڈالیں، عوام کو سندھ میں جو آٹا مہنگا مل رہا ہے اسکی زمہ دار صرف سندھ حکومت ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہنا ہے اس برس ملک میں گنے کی بمپر فصل ہوئی ہے اگر سندھ میں بروقت کرشنگ شروع ہوجائے تو چینی کی قیمت کم ہوکر 90 روپے تک آسکتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div