Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک اضافے کا امکان

آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان...
شائع 14 اکتوبر 2021 07:41pm
کاروبار

آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،عالمی مارکیٹ میں قیمت 83ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی جانب سے سمری آج وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔

عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتیں 83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں جس کے باعث ذرائع کا کہنا ہے مقامی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک اضافے کی تجویز دیئے جانے کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرے گی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان کل ہوگا۔

تحریک انصاف کی حکومت نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر مزید کڑی شرائط قبول کرلی ہیں۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

دوسری جانب حکومت نے مبینہ طور پر بجلی کے نرخ میں 1.39 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ مبینہ طور پر یہ سمجھوتہ پاکستانی حکام، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان طے پایا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین، جو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، یہ پیغام لے کر جائیں گے کہ حکومت ٹیرف بڑھا دے گی۔

اس سے قبل، وزیر اعظم عمران خان اور شوکت ترین نے سرعام بیس ٹیرف میں اضافے کی مخالفت کی تھی کیونکہ ان کے مطابق نہ تو انڈسٹری اور نہ ہی دیگر زمرے کے صارفین اس کا نقصان برداشت کر سکیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div