Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

تحریک عدم اعتماد، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بیس اکتوبر کو طلب

گورنر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بیس اکتوبر کو شام چار بجے طلب...
شائع 16 اکتوبر 2021 07:50pm

گورنر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بیس اکتوبر کو شام چار بجے طلب کرلیا۔

گورنر بلوچستان نے اجلاس بلانے کی سمری پردستخط کردیئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی جائےگی۔

گورنر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس20اکتوبرکوطلب کرلیا۔ گورنربلوچستان نے اجلاس بلانےکی سمری پردستخط کردیئے وزیراعلیٰ کےخلاف تحریک عدم اعتمادکی قراردادپیش کی جائےگی۔ذرائع کے مطابق اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ شام 4بجے منعقد ہوگا۔

بلوچستان میں سیاسی ہلچل عروج پر

بلوچستان میں سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعلی جام کمال خان کے خلاف اپوزیشن کے بعد انکی اپنی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی اور حکومت میں شامل بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

وزیر اعلی جام کمال کے خلاف دو محاذ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جن میں ایک بلوچستان کی اپوزیشن میں شامل جماعتیں جمعیت علماء اسلام ف ۔بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی اور آزاد اپوزیشن رکن سابق وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی پر مشتمل 23 ارکان ہے۔

دوسری جانب مخلوط حکومت 42 ارکان پر مشتمل ہے جن میں سے بلوچستان عوامی پارٹی جسے عرف عام میں باپ پارٹی کہا جاتا ہے کی تعداد 24 ہے، ان میں سے ہی ناراض گروپ نے وزیر اعلی بلوچستان کی کھل کج مخالف کردی۔

سیاسی جوڑ توڑ کئی دنوں سے جاری ہے اور آج ناراض گروپ نے بھی وزیر اعلی کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی یے جس پر چودہ ارکان کے دستخط ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div