Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

فارن فنڈنگ کیس ، ای سی پی پر فیصلہ کرنے پر زور

پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس...
شائع 17 اکتوبر 2021 12:11am

پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس پرفیصلےکرے۔

اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنماوں نے حکومت پر کڑی تنقید کی ۔

پی پی پی رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں غلط دستاویزات دیے ، عمران خان کوانکاجھوٹ لےڈوبے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت جس نے اپنے کیس کوخفیہ رکھنے کا کہا۔

وہ بولے بینک کہ رہے پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ لی ہے اور الیکشن کمیشن میں غلط دستاویز جمع کروائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کوانکاجھوٹ لےڈوبے گا، فارن فنڈنگ کا ملبہ پی ٹی آئی پرگرے گا۔

پیپلزپارٹی رہنماوں نے نیب آرڈیننس پراپوزیشن سے مشاورت نہ کرنے کا شکوہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کا یک طرفہ قانون لانا غلط ہے،ایک رات میں چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع کی گئی تاہم نیب آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں مسترد کریںگے۔

رہنماوں نے تمام کابینہ افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کرڈالا۔