Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر افسوس

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بھی پٹرولیم مصنوعات میں ...
شائع 17 اکتوبر 2021 12:10am

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بھی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر افسوس کا اظہارکردیا۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہناتھا کہ پہلی بار اوگرا سمری سے بھی بڑھ کر پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیاگیا ہے جس سے مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا،

رابطہ کمیٹی نے اپنےبیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کوتاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچادیاگیا۔

رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ پہلی بارہوااوگراکی سمری سےبھی بڑھ کر دگنا اضافہ کردیاگیا،

بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنےکابوجھ ہربارعوام پرنہیں ڈالا جاتا، حکومتی اقدامات سےپاکستان میں مزید مہنگائی ہوگی۔ اور اب مہنگائی برداشت کرناعوام کیلئےناقابل برداشت ہوگیا۔

پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لٹر مزید مہنگا

اس سے قبل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے تک اضافہ کر دیا۔ پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے 48 پیسے ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

دوروز قبل وفاقی حکومت نے گھر یلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت کم ازکم 35 فیصد تک بڑھانے کا عندیہ دیا تھا ، اوگرا نے بھی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی۔

ایک جانب وفاقی حکومت گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت کم ازکم 35 فیصد تک بڑھانے کی تیاریوں میں مصروف ہے اس دوران آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ گذشتہ روز ہی وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے بھی عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے ابھی مزید کڑوے گھونٹ پینا ہوں گے۔