Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد مستعفی

افغانستان کے ليے امريکی نمائندہ خصوصی زلمے خليل زاد اپنی ذمہ...
شائع 19 اکتوبر 2021 09:55am
افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد
افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد

افغانستان کے ليے امريکی نمائندہ خصوصی زلمے خليل زاد اپنی ذمہ داریوں سے مستعفی ہوگئے، ان کی جگہ تھامس ويسٹ کو تعينات کيے جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھامس ويسٹ حال ہی ميں طالبان رہنماوں کے ساتھ ملاقاتوں ميں شريک رہے ہیں۔

استعفا ایسے وقت پر سامنے آیا جب امریکا نے روس کی جانب سے افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس سے دستبرداری اختیار کی۔

عہدہ چھوڑنے سے قبل زلمے خلیل زاد کو بائیڈن انتظامیہ کے طالبان کے ساتھ پہلے رسمی مذاکرات سے خارج کیا گیا تھا۔

زلمے خليل زاد افغانستان میں پیدا ہوئے اور اس عہدے پر 2018 سے فائز تھے۔ انہوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، جس کے نتیجے میں فروری 2020 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کا معاہدہ ہوا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے سخت گیر اسلامی تحریک اور افغان صدر اشرف غنی کی حکومت پر زور دیا تھا کہ دہائیوں کی کشیدگی ختم کرنے کے لیے سیاسی حل نکالا جائے۔

تاہم اگست کے وسط میں افغانستان کی حکومت ختم ہوگئی کیونکہ طالبان نے پورے ملک پر کنٹرول کر لیا تھا اور بغیر کسی مخالفت کے دارالحکومت کابل میں داخل ہو گئے تھے۔

Zalmay Khalilzad

resign

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div