Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

"حور" کی نمائش پر اسلامی نظریاتی کونسل کی مذمت، شرعاً نامناسب قرار

اسلامی نظریاتی کونسل (سی سی آئی) نے 12 ربیع الوّل کے عید میلاد...
شائع 28 اکتوبر 2021 10:14am

اسلامی نظریاتی کونسل (سی سی آئی) نے 12 ربیع الوّل کے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں خاتون کو "شبیہ حور" کے طور پر پیش کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے 'اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مکمل طور پر نامناسب' قرار دیا ہے۔

سی آئی آئی کے تحفظات ایک اجلاس کے دوران سامنے آئے، جس میں اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نعت، مرثیہ اور قصیدہ کو گانوں کے طور پر پیش کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

سی آئی آئی نے مذہبی رسومات کی نمود و نمائش پر بھی اعتراض کیا اور تجویز دی کہ جب مذہبی تقریبات کی بات ہو تو یکساں معیار برقرار رکھا جائے۔

"حور" کی نمائش لگائے جانے کے جواب میں پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر نے اس معاملے پر ایوان میں تحریک التوا جمع کرائی ہے۔

موشن میں سیمابیہ نے ملتان میں پیش آئے اس واقعے کو "ایک سوچا سمجھا تنازعہ" قرار دیا۔

"حور" کی اس وائرل ویڈیو پر عوام کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے، کئی سول میڈیا صارفین نے اس عمل کی مخالفت کی ہے۔

Viral Video

Council of Islamic Ideology

12 rabi ul awal

Eid Miladun Nabi (P.B.U.H)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div