Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے باوقار اور جارحانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا'

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے حقیقت پر مبنی مثبت پاکستانی...
شائع 28 اکتوبر 2021 08:37pm

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے حقیقت پر مبنی مثبت پاکستانی بیانیے کے فروغ کےلئے ذرائع ابلاغ کے جدید طریقہ کار کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جمعرات کے روزاسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اہم معاملات پر بہتر رابطہ کاری اور قومی مذاکرات ناگزیر ہیں۔

مشیر قومی سلامتی نے اس امر پر افسوس ظاہر کیا کہ مغربی ممالک گزشتہ20سال سے پاکستان کا منفی چہرہ پیش کررہے ہیں اور اس رویےکے مقابلے کیلئے ہماری کوششیں تسلی بخش نہیں رہیں۔

انہوں نے کہا حقیقت کے برعکس افغان تنازع میں پاکستان کو ایک مسئلے کے طورپر پیش کیا گیا تاہم اب دنیا کو حقیقت کا احساس ہوگیا ہے۔

معید یوسف نے کہا بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی ہمیں باوقار اور جارحانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا۔

ریڈیو پاکستان

Dr. Moeed Yousaf

NSA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div