Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

نوازالدین صدیقی کا آن لائن اسٹریمنگ سیریز میں آئندہ کام نہ کرنے کا اعلان

بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر کام نہ...
شائع 01 نومبر 2021 10:18pm

بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر کام نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق نوازالدین صدیقی نے آن لائن پلیٹ فارمز کو بے کار شو کا ڈپمنگ گراونڈ بھی قرار دیا ۔

بولیوڈ ہنگامہ کو اپنے ایک انٹرویو میں نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ آن لائن پلیٹ فارمز بے کارشوز کیلئے ڈمپنگ گراونڈ بن گئے ہیں ۔ اور ان پر ایسے شوز ہیں جو کہ اس قابل ہی نہیں ہیں کہ دیکھے جائیں یا پھر ان پر ایسے سکوئل ہیں جن میں مزید کچھ دکھانے کیلئے ہے ہی نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بولی وڈ کے بڑے پروڈیوسرز کے اہم او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے مراعات سے بھرپور معاہدے ہوچکے ہیں اور یہاں پر پروڈیوسر بھاری رقم بھی لامحدود مواد تیار کرنے کیلئے بنارہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکرڈ گیم میں کام کرنے کا سارا جوش اب ان کا ہوا میں اڑ گیا ہے ، جب وہ او ٹی ٹی دیکھ نہیں سکتے تو ان میں کام کرنا کیسے برداشت کرسکتے ہیں ۔

گزشتہ چند سالوں میں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مواد میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اور نواز الدین صدیقی بھی نیٹ فلکس کی اوریجنل سیریز سیکرڈ گیمز میں جلوہ گر ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے اس سیریز میں ایک گینگسٹر گنیش گے ٹونڈے کا کردار نبھایا ہے اور اس سیریز میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا بھی گیا ہے ۔

سیکرڈ گیمز میں انکے علاوہ سیف علی خان نے بھی کردار نبھایا ہے۔

Source: indianexpress.com

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div