Aaj TV News

BR100 4,519 Increased By ▲ 22 (0.49%)
BR30 18,277 Decreased By ▼ -62 (-0.34%)
KSE100 44,114 Increased By ▲ 178 (0.41%)
KSE30 17,034 Increased By ▲ 95 (0.56%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,283,886 411
DEATHS 28,704 7
Sindh 475,097 Cases
Punjab 442,876 Cases
Balochistan 33,471 Cases
Islamabad 107,601 Cases
KP 179,888 Cases

اوّل دن سے مشکلات کا شکار افغان معیشت کو مزید مصیبتیں پیش آسکتی ہیں، کیونکہ طالبان حکومت نے غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی نے مقامی تجارت کے لیے بین الاقوامی کرنسی کا استعمال کیا تو اس کے خلاف مقدمہ کیا جائے گا۔

ترجمان طالبان کی جانب سے دکانداروں، تاجروں، کاروباری افراد سمیت تمام شہریوں کو فوری طور پر تمام لین دین افغانی پیسوں میں کرنے اور غیر ملکی کرنسی کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طالبان کے مطابق معاشی صورتحال اور قومی مفاد کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں لین دین کے لیے افغانی کرنسی کا استعمال کیا جائے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں زیادہ تر لین دین امریکی ڈالر کے ذریعے کیا جارہا ہے جبکہ جنوبی سرحدی تجارتی راستوں سے منسلک علاقوں میں پاکستانی روپے کا استعمال کیا جارہا ہے۔

یاد رہے اگست میں غیر ملکی افواج کے انخلا اور طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افغانستان کے بیرون ملک موجود اثاثے بھی منجمد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دی افغان بینک کے سب سے زیادہ پیسے امریکا کے مرکزی بینک(فیڈ) میں ہے جہاں7.0 ارب ڈالر پڑے ہیں۔ امریکی بانڈز کی صورت میں3.1، ورلڈ بینک کے ریزرو ایڈوائزری اور مینجمنٹ پارٹنرشپ(ریمپ) میں2.4، سونا1.2 اور کیش میں0.3 بلین ڈالرز ہیں۔

بین الاقوامی اکاؤنٹس میں 1.3 بلین جبکہ بینک آف انٹرنیشنل سیٹلمنٹ میں0.7 بلین ڈالرز ہیں۔