معمر رانا نے کنگ خان کیساتھ یادگار تصویر شیئر کردی
کنگ خان چھپن سال کے ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے سالگرہ بھی اپنی فیملی کیساتھ منائی ہے ۔ ایسے موقعے پر پاکستانی اداکار معمر رانا نے بھی شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے ۔
معمر رانا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کے ذریعے سے کنگ خان کو انکی سالگرہ پر مبارک دی ہے ۔
انہوں نے پیغام کیساتھ اپنی ایک ماضی کی یادگار تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ شاہ رخ خان کیساتھ کھڑے ہوئے ہیں ۔
تصویر کیساتھ انہوں نے لکھا کہ رومان کے بادشاہ کو سالگرہ مبارک ۔ ۔ ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے بھائی ہمیشہ خوش رہو۔
شاہ رخ خان آجکل اپنے بیٹے آریان کے منشیات کیس کی وجہ سے تنازعے میں گھرے ہوئے ہیں۔
تاہم انہوں نے اپنی چھپن ویں سالگرہ علی بوگ میں اپنی فیملی کے ہمراہ فارم ہاوس پر منائی ہے ۔
شاہ رخ خان کا شمار بولی وڈ میں کنگ کے طور پر ہوتا ہے اور انہیں دنیا بھر میں مداح ایس آر کے سے بھی جانتے ہیں ۔ وہ اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکے ہیں ۔
Comments are closed on this story.