Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان کا چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پرائس کنڑول سے متعلق...
شائع 08 نومبر 2021 03:52pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پرائس کنڑول سے متعلق اجلاس میں چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،وزیراعظم نے چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پرائس کنڑول سے متعلق اجلاس ہوا ،جس میں شرکاء کو چینی کے اسٹاک اورقیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے،سندھ کے شوگر ملوں کی بندش کے فیصلے سے قیمتیں بڑھیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ نے گندم بحران میں بھی وفاق اورباقی صوبوں کے فیصلوں سے اختلاف کیا جس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لایا جائے اور 15 نومبر سے پورے ملک میں گنے کی کرشنگ کا آغاز کیا جائے، کرشنگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے افراد کخلا ف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے شوگرفیکٹریز کنٹرول ترمیمی ایکٹ 2021 سمیت دیگر قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی کے اثرات کا احساس رکھتی ہے،بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،پاکستان درآمدی اشیاء پر انحصار کرتا ہے،اس لئے مقامی مارکیٹ پر اس کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں تاہم حکومت غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،احساس راشن، کامیاب پاکستان، کسان کارڈ، صحت کارڈ اور احساس پروگرام کی دیگر اسکیمیں غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جاری کی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے عوام کے سامنے حقائق اور اعداد و شمار سامنے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر اور آگاہی مہم چلائی جائے، حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہےاور مہنگائی کے اثرات کا احساس رکھتی ہے، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، قانون کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کخلادف سخت کارروائی کی جائے۔

معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں،جرمانے ہوں یا مقدمات،قانون کے مطابق ہر کارروائی کی جائے گی تا کہ ملز وقت پر چلیں، جعلی بحران بنانے والوں کو ہر صورت قانون کی لگام ڈالی جائے گی۔

pm imran khan

اسلام آباد

meeting

sugar

Market

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div