Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پونم پانڈے پر شوہر کا تشدد، ہسپتال منتقل

پولیس نے بھارتی ماڈل اور اداکارہ پر تشدد کرنے کے الزام میں ان کے...
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2021 08:38am
تصویر بزریعہ انڈیا ڈاٹ کام
تصویر بزریعہ انڈیا ڈاٹ کام

پولیس نے بھارتی ماڈل اور اداکارہ پر تشدد کرنے کے الزام میں ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ پونم پانڈے نے تھانے میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے شوہر فلم ساز سیم نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

پونم کی شکایت پر باندرا تھانے کی پولیس نے فلم ساز سام بومبے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے سر، آنکھ اور چہرے پر زخموں کے نشانات موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں ابھی مزید تفصیلات کو سامنے نہیں لایا جارہا ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ اداکارہ کو تشدد کا نشانہ کیوں بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ پونم پانڈے اور فلمساز و ڈائریکٹر سیم بومبے نے کئی سال دوستی کے بعد شادی کی تھی۔ تاہم دونوں کے تعلقات شادی کے بعد خراب ہی رہے ہیں۔ پونم نے شوہر کے خلاف پہلی مرتبہ تھانے میں شکایت درج نہیں کرائی، انہوں نے ایک بار پہلے بھی اپنے شوہر کو گرفتار کرادیا تھا۔

یہ اس وقت کی بات ہے جب پونم شوہر کے ساتھ گووا میں ہنی مون منا رہی تھیں۔ شادی کے ابتدائی دنوں میں ہی انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کا شوہر ان پر تشدد کرتا ہے اور ان کا سیم کے ساتھ شادی کا فیصلہ غلط تھا۔ پولیس نے سام کو گرفتار کرلیا تاہم ضمانت کے بعد دونوں میں صلح ہوگئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div