Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

گندم پچاس روپے مہنگی ہونے کا خدشہ

گندم کےسرکاری کوٹے اور گرائنڈنگ کوٹے سمیت دیگر مطالبات کی...
شائع 16 نومبر 2021 11:41pm
کاروبار

گندم کےسرکاری کوٹے اور گرائنڈنگ کوٹے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی جبکہ گندم کا تھیلہ بھی پچاس روپے مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

فلور ملزمالکان کہتے ہیں کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں اضافے کے علاوہ ہڑتال بھی کی جائے گی۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فلور مل مالکان نے حکوت کو مطالبات کی منظوری کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ تاہم مطالبات منظور نہ ہوئے تو اگلے منگل سے ہڑتال کریں گے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے عاصم رضا کا کہنا تھا کہ گندم کا کوٹہ کم از کم بنچ مارک 18 بوری فی رولر باڈی کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر اضلاع سے 35 فیصد گندم اٹھانے کی شرط ختم کی جائے،اور فلور ملز کے گرائنڈنگ چارجز پر بھی نظر ثانی کی جائے۔

عاصم رضا نے مزید کہا کہ پرائیویٹ گندم کے اعدادوشمار صرف پورٹل پر ڈالے جائیں گے،پچھلے سال ان دنوں میں 24 ہزار ٹن سرکاری گندم فراہم کی جارہی تھی، اب محکمہ خوراک صرف 18 ہزار ٹن روزانہ گندم فراہم کررہی ہے۔

عاصم رضا کا کہنا تھا کہ گندم کا کوٹہ بڑھائے بنا آٹے کی قلت ختم نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں معاملات طے نہ ہوئے تو منگل سے ہڑتال کی جائے گی، گندم کا تھیلا بھی پچاس روپے مہنگا ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div