Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لاہور ہائیکورٹ کا روزانہ کی بنیاد پر اسموگ سے متعلق رپورٹس پیش کرنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے اسموگ سے متعلق کیس میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر ...
شائع 19 نومبر 2021 12:30pm

لاہورہائیکورٹ نے اسموگ سے متعلق کیس میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر کا تبادلہ کرنے سے روکتے ہوئے میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر کو 21 نومبر کو طلب کرلیا جبکہ عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر اسموگ سے متعلق رپورٹس پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے اسموگ پرقابو پانے سے متعلق کیس کی سماعت کی،چیف ٹریفک پولیس آفیسر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے روزانہ کی بنیاد پراسموگ سےمتعلق رپورٹس پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

درخواست گزارکے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ چیف ٹریفک پولیس آفیسر بہترکام کررہے ہیں،خدشہ ہے چیف ٹریفک پولیس آفیسرکوتبدیل کردیا جائے گا جس پر عدالت نے چیف ٹریفک پولیس آفیسرکا تبادلہ کرنے سے روک دیا۔

چیئرمین جوڈیشل واٹراینڈ انوائرمنٹ کمشنج کے فوکل پرسن نے لاہور شہر میں ٹریفک کی روانگی برقرار رکھنے سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں،جس میں سفارش کی گئی ہے کہ ٹریفک رولز کی خلاف وزری کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جائے۔

عدالت نے میئرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشر کو 21نومبرکوطلب کرتے ہوئےسماعت ملتوی کردی۔

پنجاب میں اسموگ کی خطرناک صورتحال پر قابو پانے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں اسموگ کی خطرناک صورتحال پر قابو پانے کیلئے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں اسموگ کی صورتحال اور اس کے تدراک کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار افسران کو اسموگ پر قابو پانے اور اس کے تدارک کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں گے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ماحولیات، ٹرانسپورٹ، توانائی، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، کمشنرلاہور ڈویژن، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

LHC

lahore

justice shahid kareem

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div