Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'کوئی عدالتوں سے مرضی کے فیصلے نہیں کروا سکتا'

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور...
شائع 20 نومبر 2021 10:24pm

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ماتحت عدالتیں قانون اور آئین کے تحت فیصلے کر رہی ہیں، کوئی عدالتوں سے مرضی کے فیصلے نہیں کروا سکتا، جمہوریت کے علاوہ کوئی سیٹ اپ قبول نہیں کریں گے۔

لاہور میں ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا اداروں کے متعلق بات کر کے عوام کا اداروں سے اعتماد نہ اٹھائیں۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ بتائیں کونسا فیصلہ عدالت نے دباو میں کیا؟ ملک میں کسی فرد کی نہیں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ عدلیہ ان اصولوں کی پاسداری کرتی ہے جن کی بنیاد پر پاکستان بنا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنا سر ریت میں نہیں چھپا سکتے، ہمیں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔

کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ لوگ عدلیہ سے سینے پر زخم لے کر جاتے ہیں، کیا یہ عدلیہ انسانی حقوق کی حفاظت اور جمہوری اداروں کی حفاظت کرے گی۔

کانفرنس سے سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسی سمیت دیگر مندوبین نے بھی خطاب کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div