Aaj TV News

BR100 4,617 Increased By ▲ 7 (0.15%)
BR30 17,726 Increased By ▲ 106 (0.6%)
KSE100 45,083 Increased By ▲ 128 (0.28%)
KSE30 17,828 Increased By ▲ 90 (0.51%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,393,887 7,539
DEATHS 29,162 25
Sindh 533,496 Cases
Punjab 469,540 Cases
Balochistan 34,131 Cases
Islamabad 122,098 Cases
KP 187,983 Cases

ڈھاکا: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نےگیند مارنے پر میچ کے بعد بنگلادیشی بلےباز عفیف حسین سے ملاقات کی اور ان سے معذرت کی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیشی بلے باز عفیف حسین نے شاہین کو تیسرے اوور کی دوسری گیند پر چھکا مارا تھا، اس کے فوری بعد اگلی ہی گیند عفیف نے روکی جو سیدھا شاہین کے ہاتھ میں گئی۔

اس موقع پر شاہین نے غیر ضروری طور پر تیز تھرو کردیا جو وکٹ کے سامنے کھڑے عفیف کے ٹخنے پر لگ گیا جس سے وہ پچ پر گر پڑے۔

شاہین شاہ آفریدی نے بیٹرسے اسی وقت معذرت کی اور قریب جاکر اسے حوصلہ دیا اور ہمت بندھائی، اس موقع پر فوری طبی امداد کیلئےڈاکٹر کو بھی گراؤنڈ میں طلب کیا گیا، جس کے بعد عفیف دوبارہ بیٹنگ کیلئے وکٹ پر آگئے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے شاہین شاہ آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کے رویئے پر سخت تنقید کی۔

بعدازاں میچ کے بعد شاہین آفریدی خود چل کر عفیف کے پاس گئے اور ان سے دوبارہ معذرت کی اور گلے بھی لگایا۔

پی سی بھی کی جانب سے دونوں کرکٹرز کے ملنے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس پر شائقین کرکٹ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔