Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

مردم شماری میں خصوصی افراد کا مخصوص ڈٰیٹا شامل نہ کرنے پر سوالات

اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں قومی مردم شماری میں خصوصی...
شائع 22 نومبر 2021 10:30pm

اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں قومی مردم شماری میں خصوصی افراد کا مخصوص ڈٰیٹا شامل نہ کرنے اور پالیسی پر سوالات اٹھا دیئے گئے ۔

کانفرنس میں تعلیم، صحت اور ضروریات کے حصے سے حکمت عملی میں مدد فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں معذور افراد کیلئے مردم شماری میں اندراج کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، معذورافراد نے خصوصی توجہ نہ ملنے کا شکورہ کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری میں کالم مختص کرنے کے ساتھ حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

کانفرنس کے شرکاء نے ملک میں معذورافراد ڈیٹا نہ ہونے ،پالیسی کا فقدان اورقانون سازی پر عملدرآمد ہونے کا سوال اٹھایا۔

شرکاء کا ماننا ہے کہ تعلیم ،صحت سمیت دیگر سہولیات کیلئے خصوصی افراد کی مردم شماری لازم ہے۔