Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

تبدیلی کے اثرات ہر سطح پر محسوس کئے جا رہے ہیں، خواجہ آصف

مریم نواز کے اقدامات سے صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلی آئے گی، وفاقی وزیر
شائع 19 مئ 2024 12:49pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تبدیلی کے اثرات ہر سطح پر محسوس کئے جا رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ موبائل کلینکس سے شہریوں کو صحت کی سہولت گھروں پر دستیاب ہوگی، گزشتہ چند ماہ سے ڈی ایچ کیو اسپتال کے حالات بھی وزیراعلیٰ کے علم میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سیالکوٹ کے ڈی ایچ کیو اسپتال کا معائنہ کریں گی، اسپتالوں کی بہتری پہلے ہماری اور پھر افسران کی ذمہ داری بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

نواز شریف کے بڑے انکشافات اور دعوے: ’میرے پاس ثاقب نثار کی آڈیو ہے، جسٹس مظاہر کیخلاف مقدمہ ہونا چاہے

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں، مریم نواز کے اقدامات سے صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔

صحت

Khuwaja Asif

CM Punjab Maryam Nawaz