Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو افغانستان ...
شائع 23 نومبر 2021 12:36am

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن، استحکام اوراقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی ۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس نے وفد کی قیادت کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے اراکین کانگریس کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ نہ صرف پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا باعث بنے گابلکہ دورہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مزید اعلیٰ سطحی تبادلے ہوں گے جو ان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور امریکہ کو دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔فریقین نے دونوں ممالک میں صحت، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div