Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پیٹرولیم ڈیلرز کے کمیشن میں اضافے کی سفارش، مذاکرات کامیاب

حکومت اورپیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کےدرمیان مذاکرات کامیاب...
شائع 25 نومبر 2021 10:40pm
کاروبار

حکومت اورپیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ڈیلرزکےکمیشن میں4روپے90پیسےفوری اضافےمنظورکرنیکی سفارش کردی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بقیہ اضافہ آئندہ6ماہ میں ہوگا اورحتمی منظوری ای سی سی سےلی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق اضافی کمیشن پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔

پیٹرولیم ڈیلرز سے حکومت کے خفیہ مذاکرات

اس سے قبل میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں حکومت کے ڈیلرزکے کچھ نمائندوں سے خفیہ مذاکرات جاری ہیں اور حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو معاملات جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

حکومت کے ڈیلرزکے کچھ نمائندوں سے خفیہ مذاکرات جاری ہیں ۔ حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرزکے جواب کا انتظار ہے امید ہے ہڑتال ختم ہوجائے گی۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے مکمل رابطے میں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ کچھ دیر میں پیش رفت ہوجائے گی۔کچھ دیر پہلے بھی نمائندوں سے دوبارہ رابطہ ہوا ہے مثبت پیش رفت ہے۔

تاہم ایسوسی ایشن نے رابطے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل

پہلے نومبر کے آغاز میں پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے تین سال سے مارجن بڑھانے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

تاہم حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے معاملات طے پا گئے تھے ۔اور حکومت نے ڈیلرز مارجن بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی تھی۔

پانچ نومبر کی ہڑتال کی کال بھی ڈیلرز نے واپس لیتے ہوئے، ساتھ یہ بھی دھمکی دیدی کہ وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں بیس نومبر سے دوبارہ ہڑتال کردینگے۔

وزارت پیٹرولیم میں چھ گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں حکومت کی طرف سے وزیر پیٹرولیم حماد اظہر،سیکرٹری پیٹرولیم ،ڈی جی آئل،چیئرمین اوگرا نے شرکت کی۔

حکومتی ٹیم نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے تفصیلی مذاکرات کیے،جس میں حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے چھ فیصد تک ڈیلرز مارجن بڑھانے پر رضا مند ہوگئی تھی۔ اورڈیلرز مارجن بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے سیکرٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div