Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پلڈاٹ وفد کی ملاقات

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پلڈاٹ کے وفد نے...
شائع 25 نومبر 2021 10:42pm

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پلڈاٹ کے وفد نے ملاقات کی اور ای وی ایم، انتخابی اصلاحات اور انتخابی طریقہ کار کے حوالے سے امور پر بات چیت کی۔

احمد بلال محبوب کی قیادت میں پلڈاٹ کا وفد قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی لاہور میں رہائش گاہ پر پہنچا۔

ملاقات میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور لیگی ترجمان مریم اورنگزیب بھی شریک ہوئیں۔

ملاقات میں الیکڑانک ووٹنگ مشین، حکومت کی آئینی اور انتخابی اصلاحات، شفاف و غیرجانبدار انتخابی طریقہ کار کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی۔

شہباز شریف نے نوجوانوں کی سیاسی تربیت سے متعلق کاوشوں کیلئے پلڈاٹ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں سیاست سے متنفر کیا گیا جو جمہوریت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، معاشی ترقی کیلئے بھی سیاسی استحکام لازمی ہے۔

پلڈاٹ وفد کے سربراہ احمد بلال محبوب نے شہباز شریف کو اپنے ادارے کی رپورٹ بھی پیش کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div