Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

'مریم صفدر اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے میڈیا کو کنٹرول کررہی تھیں'

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر اپنی سیاہ کاریاں ...
شائع 26 نومبر 2021 11:37pm

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے میڈیا کو کنٹرول کررہی تھیں۔

میڈیا سے بات چیت میں وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ لوگ آنکھیں اور کان بند کر کے ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھے ہیں۔13 سال میں سندھ میں سائیں سرکار کی حکومت ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ عوام کو ان لوگوں نے مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، سندھ حکومت میں مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم صفدر اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے میڈیا کو کنٹرول کررہی تھیں۔

فرخ حبیب نے الزام عائد کیا کہ مریم نے 4 بڑے میڈیا ہاوسز کے اشتہار بند کرنے کا اعتراف کیا،ہماری حکومت میں میڈیا کو مکمل آزادی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس ہوا ہے، اندرونی کہانی یہ ہے کہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت کوقرار دیا گیا ہے ۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کی،

تاہم وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ کراچی میں مہنگائی کے اشاریے سب سے زیادہ ہیں۔

وزیراعظم نے اجلاس میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ مریم نواز کا اشتہارات کے حوالے سے آڈیو کا اعتراف ہے ،مریم نے کس حیثیت سے یہ بات کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں، انہوں نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div