Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

فاسٹ بولر حسن علی نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

چٹاگانگ:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ...
شائع 28 نومبر 2021 09:08am

چٹاگانگ:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ میں 5 مرتبہ 5 وکٹیں لینے والےتیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔

پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ عمران خان نے 1982 اور وقار یونس نے 1990 میں انجام دیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس 1993 میں بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں اور پاکستان کی جانب سے وہ واحد فاسٹ بولر ہیں جو ایک سال میں 6 مرتبہ 5 وکٹیں لے چکے ہیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے یہ کارنامہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔

حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جس میں انہوں نے شادمان اسلام، لٹن داس، یاسر علی، ابوجاوید اور عبادت حسین کی وکٹیں حاصل کیں۔

حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 330 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

رواں سال پاکستانی فاسٹ بولرز کیلئے بہترین

دوسری جانب کرکٹ ایکسپرٹ کے مطابق 1993 کے بعد سے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولرز کے لیے بہترین سال رہا ہے جس میں پاکستانی فاسٹ بولرز اب تک 95 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اس سے قبل 1993 میں پاکستانی بولرز نے ایک سال میں 99 وکٹیں لی تھیں۔

Fast Bowler

hassan ali

1st test match

PAK vs BAN

chittagong

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div