Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

کورونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک ہے، اسد عمر نے خبردار کردیا

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے سربراہ...
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2021 04:09pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے سربراہ اسد عمر نے کہاکہ کورونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک ہے، محفوظ رہنے کیلئے ویکسی نیشن لازمی کرانا ہوگی، ویکسی نیشن سے ہی خطرہ کم ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ ہائی رسک ایریامیں ٹیسٹنگ بڑھانےجارہے ہیں،متاثرہ ممالک سفری پابندیاں لگادی ہیں،بیرون ملک سے آنے والےمسافروں کومانیٹرکیاجارہاہے۔

اسدعمر نے کہا کہ اقدامات سےنئےوائرس کی آمدمیں تاخیرلاسکتےہیں،نئےوائرس کوپاکستان آنےسے نہیں روکاجاسکتا،وائرس سےبچاؤکاواحدحل ویکسی نیشن ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ 5کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہےجبکہ تقریبا3کروڑپاکستانی ایک ڈوزلگواچکےہیں،پہلی ڈوزلگوانےوالےفوری طورپر دوسری ڈوزلگوائیں۔

وفاقی وزیراسدعمرکا مزید کہنا تھا کہ کوروناکی نئی قسم انتہائی خطرناک ہے،محفوظ رہنے کیلئے ویکسی نیشن لازمی کرانا ہوگی، ویکسی نیشن سے ہی خطرہ کم ہوسکتا ہے، 2 سے 3 ہفتےمیں ہمیں ویکسی نیشن تیز کرنی ہے۔

جن ممالک میں ویکسی نیشن نہیں ہوئی وہاں نیاوائرس پھیلا،فیصل سلطان

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ جن ممالک میں ویکسی نیشن نہیں ہوئی وہاں نیاوائرس پھیلا،ویکسی نیشن میں تاخیرکرنےوالےوائرس سےمتاثرہوئے،نیاوائرس تیزی سے پھیلتاہے۔

ڈاکٹر فیصل نے مزیدکہا کہ ممکن ہے کہ یہ وائرس پہلےسےزیادہ خطرناک بھی ہو،نئےوائرس کا پاکستان آنا ناگزیر ہے،وبا ءسےبچاؤ کا واحل حل ویکسی نیشن ہے۔

NCOC

pm imran khan

اسلام آباد

Health Minister

Dr Faisal Sultan

Asad Umer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div