Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

افغانستان پر او آئی سی اجلاس کی پاکستان کی حمایت

پاکستان نے او آئی سے کے غیرمعمولی اجلاس بلانے کی سعودی عرب کے...
شائع 29 نومبر 2021 09:17pm

پاکستان نے او آئی سے کے غیرمعمولی اجلاس بلانے کی سعودی عرب کے اقدامات کی حمایت کردی۔

سعودی عرب نے 17 دسبمر کو او آئی سی وزراء خارجہ کا اجلاس بلایا ہےاور او آئی سی کا اجلاس افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے بلایا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے اسلام آبا دمیں اجلاس کی میزبانی کی آفر بھی کی ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ٖغذا اور ادوایات کی انتہائی قلت ہے، افغان بھائی اور بہنوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ لاکھوں افغانوں کا غیریقینی مستقبل ہے،اورسردی کی آمد سے انکی پریشانیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ او آئی سی افغان عوام کی فوری مدد کیلئے کارروائی کرے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان کے مسئلے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div