Aaj TV News

BR100 4,678 Decreased By ▼ -9 (-0.18%)
BR30 18,623 Decreased By ▼ -17 (-0.09%)
KSE100 45,507 Decreased By ▼ -105 (-0.23%)
KSE30 17,926 Decreased By ▼ -16 (-0.09%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,333,521 5,034
DEATHS 29,029 10
Sindh 505,930 Cases
Punjab 454,372 Cases
Balochistan 33,729 Cases
Islamabad 111,855 Cases
KP 182,419 Cases

سلمان خان نے مداحوں سے درخواست کردی: "دودھ ضائع نہیں کریں"

01 دسمبر 2021
"انتم: دی فائنل ٹروتھ" میں سلمان پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا
"انتم: دی فائنل ٹروتھ" میں سلمان پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا

بالی وڈ کےاداکار سلمان خان کی نئی فلم ’انتم: دی فائنل ٹروتھ‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا۔ پُر جوش مداحوں سے سلمان نے درخواست کی کہ وہ پٹاخے نہ پھوڑیں اور فِلم کے پوسٹر پر دودھ ضائع کرنے کے بجائے غریب بچوں کو پلائیں۔

بھارتی اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کچھ مداح ان کی فلم کے پوسٹر پر دودھ ڈالتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر وڈیو شیئر کرتے ہوئے دبنگ خان نے لکھا کہ "کئی لوگوں کو پانی نصیب نہیں ہوتا اور آپ دودھ ضائع کر رہے ہیں۔ اگر دودھ دینا ہی ہے، تو میری تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ آپ غریب بچوں کو پلائیں جنہیں دودھ پینے کو نہیں ملتا۔"

"انتم: دی فائنل ٹروتھ" فلم میں سلمان پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ 26 نومبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں سلمان کو ایک بار پھر سے اداکاری کے جوہر دکھانے پر مداحوں سے بھرپور ستائش حاصل ہوئی۔

اس سے قبل بھی سلمان خان نے ایک وڈیو پوسٹ کی تھی جس میں مداح سینما کے اندر پٹاخے پھوڑ رہے تھے،انہوں نے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ "آڈیٹوریم میں اپنے ساتھ پٹاخے نہ لے جائیں کیونکہ یہ آگ لگنے کا بہت بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے اور آپ کی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے"۔

دبنگ خان نے سینما کے مالکان سے بھی درخواست کی تھی کہ سینما کے اندر پٹاخے لے جانے کی اجازت نہ دی جائے۔