Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سندھ: بلدیاتی بل کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی نے بلدیاتی بل کے خلاف ملک گیر احتجاج کا فیصلہ...
شائع 03 دسمبر 2021 08:29pm

جماعت اسلامی نے بلدیاتی بل کے خلاف ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔ 12 دسمبر کو نمائش سے کے ایم سی بلڈنگ تک تاریخی مارچ ہوگا۔

صدر پاسپورٹ آفس کے سامنے کیے جانیوالے مظاہرے میں حافظ نعیم الرحمن نے ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سندھ کے بلدیاتی بل کے خلاف مظاہرے میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کالے قانون اور آمرانہ سوچ رکھنے والوں کے خلاف کراچی کی عوام متحد ہے۔

انھوں نے کہا کہ متحدہ اور پیپلز پارٹی نے ملکر کراچی کے حقوق پر قبضہ کیا۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اس شہر میں جعلی ڈومیسائل پد بھرتیاں کی گئیں تعلیمی ادارے بھی چھین لیے۔ لسانی بنیادوں پر تعصب کیا گیا۔ انھوں نے بارہ دسمبر کو کراچی میں احتجاج کا بھی اعلان کیا۔

جماعت اسلامی کے دیگر رہنماوں نے بھی مظاہرے سے خطاب کیا ۔ جماعت اسلامی نے وزیر اعلی سندھ کو قانونی نوٹس کے ذریعے بھی بلدیاتی بل کی مخالفت کی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div