Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'پی ٹی آئی نا اہلوں کا گروہ ہے جس نے معیشت کو آئی سی یو میں ڈال دیا'

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نا اہلوں...
شائع 04 دسمبر 2021 07:13pm

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نا اہلوں کا گروہ ہے جس نے معیشت کو آئی سی یو میں ڈال دیا۔

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لاہورکے ضمنی الیکشن سے جان بوجھ کر باہر ہوئی۔ انہیں معلوم تھا کہ ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نالائق ٹولے نے ملک کو تباہی کے دہانے پر ڈال دیا۔ ایک جماعت ووٹوں کی خرید و فروخت کر رہی لیکن ان کو پتہ ہونا چاہیئے۔ لاہوریوں کو کوئی نہیں خرید سکتا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

'پاکستان آج عالمی گداگر بن گیا '

گزشتہ روز لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک کو بچانے کیلئے کردار ادا کررہی ہے۔ پاکستان کی معاشی خودمختاری کو سرنڈر کردیا گیا۔ پاکستان آج عالمی گداگر بن گیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تمام جمہوری پسند قوتوں کو پاکستان کو بچانے کیلئے کوشش کرنا ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی خودمختاری کو سرنڈر کردیا گیا، آئی ایم ایف اور ایک برادر ملک سے قرض لینے کیلئے پاکستان کو سرنڈر کیا۔

احسن اقبال کا مزید کہناتھا کہ نالائقی کا تجربہ کر کے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجادی گئی، پاکستان آج عالمی گداگر بن گیا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ سفارتخانے ٹوئٹ کررہے ہیں کہ 3 ماہ کی تنخواہ نہیں ملی، اس معاملے کی ہم تحقیقات کریں گے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اگر سفارتخانوں کو تنخواہ نہ ملی تو اسکا مطلب ہے ملک ڈیفالٹ کرگیا، پاکستان کے حالات غیرمعمولی ہیں، معیشت کا جہاز نہیں اڑ رہا تو کیبن کریو نہیں بلکہ پائلٹ کو بدلنا ضروری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div