Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ایس ایل7: ٹیموں کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ، شاہد آفریدی کوئٹہ کے ہوگئے

لاہور:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن کیلئے ٹیموں کے...
شائع 10 دسمبر 2021 09:20am

لاہور:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن کیلئے ٹیموں کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوا ، بوم بوم شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہو گئے جبکہ اعظم خان اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل7 میں شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلیں گے جبکہ یہ ان کا الوداعی پی ایس ایل ایڈیشن ہوگا ۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جوائن کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں یہ ان کی الوداعی پی ایس ایل ہے ، خواہش ہے کہ اختتام ٹرافی کے ساتھ ہو ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشن میں شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔

شاہد آفریدی کے علاوہ ملتان سلطانز کے جیمز ونس بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں فرنچائز نے ٹریڈ کی ہے جس کے بعد ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ڈائمنڈ اور سلور راؤنڈز کی پکس لی ہیں ۔

دوسری جانب افتخار احمد اور اعظم خان کیلئے فرنچائز میں تبادلہ ہوا ہے اعظم خان اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ افتخار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے ۔

پاکستان سپر لیگ کیلئے ڈرافٹنگ اتوار کو لاہور میں ہوگی جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا۔

PCB

lahore

Shahid Afridi

PSL 7

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div