اسلام آباد: آبپارہ کمیونٹی سینٹر سرکاری ملازمین کیلئے کھول دیا گیا
وفاقی دارلحکومت میں سرکاری ملازمین اور افسران کے لیے پہلے مرحلے میں آبپارہ کمیونٹی سینٹر کو 8 ماہ بعد شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ۔
اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر اگئی ۔
سرکاری ملازمین اور افسران کے لیے پہلے مرحلے میں آبپارہ کمیونٹی سینٹر کو شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ، سرکاری ملازمین اب اپنے بچوں کی شادیاں کی تقریبات کمیونٹی سینٹر میں کرسکیں گے اورآج سے بکنگ کا بھی اغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے 8 ماہ کی مدت میں کمیونٹی سینیٹر کی تزئین او ارائش مکمل کرنے کے بعد افتتاح کر دیا ہے۔
علی نواز عوان نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ جو بھی اس کمینوٹی سینٹر میں آئے تو اس کو اپنی جگہ سمجھ کر استعمال کریں اور اسکی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ یہ زیادہ دیر پا تک اس سے استفادہ حاصل کیا جاسکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیونٹی سینٹر کے دوسرے مرحلے میں جی نائن کمیونئی سینٹر کو آئندہ ہفتے کھولا جائے گا ، جی نائن کمیونٹی سینیٹر میں بھی شادی ہال کے ساتھ ساتھ آڈیٹوریم اور سپورٹس کے ہال سے بھی شہری استفادہ حاصل کر سکیں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔