شیرشاہ دھماکا، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےشیر شاہ کے قریب دھماکے کا نوٹس لےلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو تفیصلی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری صحت کو سول اسپتال میں تمام ضروری سہولیات فوری دینے کی ہدایات کردی۔
شیر شاہ دھماکہ میں پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے والد سمیت 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ذاتی بینک کی عمارت اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ شیر شاہ پرچا چوک کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دھماکہ گسس بھر جانے کے باعث ہوا جب کہ واقعے مںا دہشتگردی سمتہ کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد ابھی تک نہیں ملے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔