خیبر پختونخوا: بلدیاتی الیکشن ،1 کروڑ 26 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے

خیبر پختونخوا میں 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 56...
شائع 18 دسمبر 2021 07:24pm

خیبر پختونخوا میں 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 56 لاکھ 53 ہزار 95 خواتین سمیت ایک کروڑ چھبیس لاکھ اڑسٹھ ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ایک کروڑ چھبیس لاکھ اڑسٹھ ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 70,15767اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5653095ہے۔

پولنگ صبح 8بجے سے لیکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہیگی۔

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں سٹی مئیر کے لیے 4 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں 4 نشستوں کے لیے 50 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ اور تحصیل چئیر مین کی نشستوں کے لئے 689امیدوار، ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پر 19285 ،خواتین کی نشستوں پر 3870 ،مزدور و کسان کی نشستوں کے لئے 7428 ،یوتھ نشستوں پر 6011 ، اقلیتی نشستوں پر 293امیدواروں میں مقابلہ ہے۔

17 اضلاع میں کُل 9223 پولنگ اسٹیشن اور کل 28892پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جن میں 4188پولنگ اسٹیشن حساس اور 2507زیادہ حساس قرار دئے گئے ہیں۔