'افغانستان کی انسانی صورتحال پر وزرائے خارجہ اجلاس کےمثبت نتائج سامنے آئینگے'

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا ہے ،دورے...
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2021 08:12pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا ہے ،دورے میں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے میں وزیرخارجہ نے امید کا اظہارکیا کہ افغانستان کی انسانی صورتحال پر وزرائے خارجہ اجلاس کےمثبت نتائج سامنے آئیںگے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا وزارتِ خارجہ کے سینئرحکام کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہیں پارلیمنٹ میں ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انتظامات پربریفنگ دی گئی ۔

وزیرخارجہ نے کانفرنس ہال، وفود کے کاؤنٹرز،میڈیکل سینٹر، میڈیا سینٹراورمختلف میٹنگ رومز کا جائزہ لیا ۔

دورے میں وزیرخارجہ نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کی میزبانی کوبڑا اعزاز سمجھتے ہیں مہمانوں کی سہولت کیلئے ہرممکن انتظامات کویقینی بنایا جائے گا۔